انٹرنیٹ ہماری زندگی کا وہ ضروری حصہ ہے جس کے بغیر ہم شاید کچھ سوچ بھی نہیں سکتے۔سوشل میڈیا، ایپس ، میل اور تمام ضرورت کی چیزیں انٹرنیٹ پر ہی ٹکی ہوئیں ہیں۔ ایسے میں اگر انٹرنیک نہ ہو تو بہت کچھ ادھورا رہ جائیگا۔ ذیادہ تر یوزرس کو ایسا لگتا ہے کہ انٹرنیٹ ٹلیکام ٹاور کے ذریعہ سیدھا ہمارے سمارٹ فون تک پہونچتا ہے ۔ لیکن اصل میں ایسا نہیں ہے۔ ہندوستان اور دیگر ممالک میں استعمال ہونے والا انٹر نیٹ کا تقرباََ99فیصد حصہ سمندر کے راستے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہونچتا ہے۔آئیے جانتے ہیں کہ کیسے سمندر کے راستے آپ کے سمارٹ فون میں پہنچتا ہے انٹرنیٹ۔