فیس بک صارفین کے ڈیٹا چوری اور اسے دوسری کمپنیوں کو بیچنے کے الزامات کے درمیا ن ایک اچھی خبر ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ان لوگوں کو 40,000ڈالر (ڈھائی لاکھ روپیہ سے زیادہ) کا انعام دیگا ، جوکہ بڑے ڈیٹا لیک کو اجاگر کرنے کا کام کریگا۔ بڑھتے تنازعہ کے درمیان فیس بک نے ایک باونٹی پروگرام لانچ کیا ہے ۔ اس پروگرام میں فیس بک پلیٹ فار م کے تحت ڈیٹا چوری کا معاملہ سامنے لانے والے کو انعام ملےگا۔ ڈیٹا ابیوز پروگرام انڈسٹری میں اس طرح کا پہلا پروگرام ہوگا۔ اس پروگرام کے تحت جو معاملے فیس بک کی نوٹس میں لائے جائیں گے انہیں ثبوت کے ساتھ فیس بک کے سامنےپیش کیا جائےگا اور ایسے معاملات کو فیس بک کی بگ اور ڈیٹا ابیوز باونٹی ٹیم تحقیق کریگی۔