پوتے کو پڑھاتے پڑھاتے دادی کی کھل گئی قسمت ، کتاب میں ملا ایسا خزانہ جس نے بنادیا مالا مال
کناڈا میں ایک جوڑے کی قسمت اس وقت کھل گئی جب انہوں نے 10 لاکھ ڈالر جیت لئے ۔ انہوں نے لاٹری کا ایک ٹکٹ خریدا تھا ، لیکن اس کو وہ کہیں رکھ کر بھول گئے تھے ۔ جب وہ اپنے پوتے کو پڑھا رہے تھے تبھی اچانک سے انہیں وہ ٹکٹ نظر آگیا ۔

کبھی آپ پڑھاتے پڑھاتے مالامال ہوئے ہیں ؟ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیسا سوال ہے ، لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی اسٹوری کے بارے میں بتانے جارہے ہیں ، جس کو پڑھ کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔ دراصل گزشتہ تین اپریل کو کناڈا میں ایک جوڑے نے 10 لاکھ کناڈیائی ڈالر جیتا ، جو تقریبا پانچ کروڑ 16 لاکھ ہندوستانی روپے ہوں گے ۔ ( تصویر : نیوز18 انگلش)

انعام جیتنے والے جوڑے کا نام نکول پیڈنالٹ اور راجر لاروک ہے ۔ دراصل پیڈنالٹ اپنے پوتے کو اسکول کا ہوم ورک کرا رہی تھیں ، اسی دوران انہیں ایک لاٹری کا ٹکٹ نظر آیا ، جس کو جوڑنے نے 2018 میں ویلنٹائنس ڈے کے موقع پر خریدا تھا ۔ ( تصویر : نیوز18 انگلش)

اس لاٹری سے انہوں نے 10 لاکھ کناڈیائی ڈالر جیتا ہے ، جس کو لوٹو کیوبیک آرگنائزیشن نے تین اپریل کو انہیں دیا ۔ بتادیں کہ لاٹری ملنے کے معاملہ میں یہ جوڑا کافی خوش قسمت رہا ، کیونکہ اس کو ایسے موقع پر لاٹری ملی جب اس کی ویلڈیٹی ختم ہونے میں کچھ ہی دن باقی رہ گئے تھے ۔ ( تصویر : نیوز18 انگلش)

ابھی حال ہی میں لاٹری کا ایک ایسا معاملہ سامنے آیا تھا ۔ یہ معاملہ میری لینڈ ، امریکہ کا تھا ، جہاں ونیسا وارڈ نام کی ایک خاتون کو گوبھی خریدتے خریدتے لاٹری کا ٹکٹ ملا ، جس کو اسکریچ کرکے اس کو ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ مل گئے ۔ ( تصویر : نیوز18 انگلش)