سعودی عرب کے وسطی، مشرقی اور جنوبی علاقوں میں طوفانی بارش کے نتیجے میں کئی شہر پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں رہائشی کالونیاں بارشی پانی کی گزرگاہ بن سکتی ہیں۔ بارش کی وجہ سے گاڑیاں جگہ جگہ پھنسی ہوئی ہیں اور شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔