روسی صدر ولادیمیر پوتن: نیوز ویک کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن کو اپنا ڈییلی روٹین بیحد سخت پسند ہے۔ پوتن رات میں لمبے وقت تک کام کرنا پسند کرتے ہیں اور دوپیر سے کچھ وقت پہلے وہ سو کر اٹھتے ہیں۔ ناشتے کیلئے وہ پنیر ، دلیا یا ایم انڈے کا آملیٹ اور پھلوں کا جوس لیتے ہیں۔ اس کے بعد کافی پینے کے بود دو گھنٹے سوئمنگ کرتے ہیں۔ پھر ویٹ لفٹنگ کرتے ہیں۔ اس ک ےبعد گرم اور ٹھنڈے پانی سے شاور لیتے ہیں۔
جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکیل: جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکیل نے اپنی زندگی کے 35 سال کمیونسٹ مشرقی جرمنی میں گزارے۔ وہ وہاں صارفین کی چیزوں کی کمی کی وجہ سے اسٹور میں لمبی لمبی قطاریں لگی رہتی تھیں۔ شروعاتی دنوں میں انجیلا کو بھی لائن میں کھڑے ہونے سے بچنے کیلئے فوڈ پیکٹ اسٹور کرنے کی عادت تھی۔ یہ عادت آج بھی ویسی ہی ہے۔ انجیلا اب بھی کھانا جمع کرتا ہے۔ وہ ایسی چیزیں خریدتی ہے جس کی انہیں حقیقت میں ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی: ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو بچوں کے کان مروڑنے یا کھینچنے کی عجیب عادت ہے۔ نریندر مودی بچوں کے ساتھ کاکافی گھل۔ مل جاتے ہیں۔ بچوں کے ساتھ پی ایم مودی کی ایسی بہت سی تصاویر ہیں جن میں ایک مماثلت ہے۔ ان تصویروں میں مودی بچے کے کان مروڑتے نظر آرہے ہیں۔ چاہے وہ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کے بیٹے آرو کمار کے ساتھ فوٹو ہو یا کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے بیٹے کی تصویر۔ دونوں میں ایک مماثلت ہے۔
دلائی لامہ أتینزن گیاتسو 14 ویں دلائی لامہ تینزن گیاتسو کو لمبے وقت سے گھڑیوں کے کام کرنے کے طریقے میں گہری دلچسپی تھی۔ ایک بار تو انہوں نے گھڑیاں کے پرزے کھول لئے اور انھیں دوبارہ جوڑ دیا۔ اس کے علاوہ وہ اس گھڑی کا بہت دھیان رکھتے ہیں جو انہیں سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تحفے میں دیی تھی۔ دلائی لاما اب بھی وہ گھڑی پہنتے ہیں جو انہیں اوبامہ سے ملی تھی۔