اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ اگر ہندوستان کے ساتھ کشمیر کا معاملہ سلجھ جائے تو پاکستان کو نیوکلیائی بم کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ انہوں نے کہ ہمارے نیوکلیائی بم صرف ہمارے تحفظ کیلئے ہیں ۔ پاکستانی وزیر اعظم نے یہ بھی دعوی کیا کہ انہیں نیوکلیائی ہتھیاروں کو بڑھنے کے بعد میں کوئی پختہ جانکاری نہیں ہے ۔ تصویر نیوز 18 انگلش ۔
عمران خان نے کہا کہ وہ نیوکلیائی ہتھیاروں کے بالکل خلاف ہیں ۔ پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ہی اس کے خلاف رہا ہوں ، ہماری ہندوستان کی ساتھ تین مرتبہ جنگیں ہوچکی ہیں۔ تاہم جب سے ہمارے پاس نیوکلیائی ہتھیار ہیں ، تب سے لے کر اب تک کوئی جنگ ہندوستان کےساتھ نہیں ہوئی ہے ۔ تصویر نیوز 18 انگلش ۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نیوکلیائی بم بنانے کے بعد ہماری ہندوستان کے ساتھ سرحدی جھڑپ ہوئی ہے ، لیکن جنگ نہیں ہوئی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ جس وقت کشمیر کے معاملہ کا ایک حل نکل جائے گا تو دونوں پڑوسی ممالک ایک ساتھ مہذب شہری کی طرح سے رہیں گے ۔ ہمیں نیوکلیائی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ تصویر نیوز 18 انگلش ۔