دنیا میں کئی طرح کی روایات (Weird Rituals) دیکھنے کو ملتی ہیں۔ بعض روایات بہت عجیب ہوتی ہیں۔ ان کو جاننے کے بعد لوگ حیران ہو جاتے ہیں۔ کچھ روایات تو بیحد خوفناک ہوتی ہیں۔ ایسی ہی ایک عجیب روایت انڈونیشیا میں مانی جاتی ہے۔ یہاں لوگ اپنے پیاروں کی موت کے بعد ان کی لاشیں اپنے پاس رکھتے ہیں۔ یہی نہیں، ہر روز ڈیڈ باڈی (Dead Body Offered Food) کو کھانا پیش کیا جاتا ہے۔ اس عجیب و غریب روایت کی تصاویر سامنے آئیں تو سب کو حیران کر دیا۔
دراصل ان کا ماننا ہے کہ کوئی مرتا نہیں۔ وہ بس بیمار ہو جاتا ہے۔ ایسے میں اس کی خدمت کی جاتی ہے۔ گھر میں کوئی مہمان آتا ہے تو لاشوں سے اس کا حال بھی دریافت کرتا ہے۔ لاش کو گھر کے ایک کمرے میں لٹا دیا جاتا ہے۔ یہ بالکل نارمل لگتا ہے۔ کسی کو یہ بھی محسوس نہیں ہوتا کہ کوئی مر گیا ہے۔ گھر میں لاشیں پڑی ہیں اور لواحقین بالکل نارمل زندگی گزار رہے ہیں۔ میتوں کو بھی نہلایا جاتا ہے اور ان کے کپڑے بھی بدلے جاتے ہیں۔
جو لوگ اس روایت پر یقین رکھتے ہیں وہ میت کی آخری رسومات اس وقت ادا کرتے ہیں جب انہیں لگتا ہے کہ اس شخص کے مرنے کا صحیح وقت آگیا ہے۔ اس کے بعد لاش کی بڑے دھوم دھام سے آخری رسوم کو ادا کیا جاتا ہے۔ اس روایت میں لاشوں کو نہ جلایا جاتا ہے اور نہ ہی دفنایا جاتا ہے۔ لاشوں کو گاؤں کے قریب پہاڑی کی چٹانیں کاٹ کر تابوت میں رکھا جاتا ہے۔