رمضان سے پہلے مشرق وسطی میں حالات دھماکہ خیز، اسرائیل نے کئے 220 فضائی حملے ، غزہ نے داغے 430 راکٹ
غزہ اور اسرائیل کے درمیان ہفتہ کے روز سے کشیدگی بڑھنے کے بعد وہاں دونوں طرف سے حملے جاری ہیں۔ اتوار کی صبح غزہ کی پٹی سےاسرائیل پر راکٹ داغے گئے جس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پٹی پر ہوائی حملے کئے۔

غزہ اور اسرائیل کے درمیان ہفتہ کے روز سے کشیدگی بڑھنے کے بعد وہاں دونوں طرف سے حملے جاری ہیں۔ اتوار کی صبح غزہ کی پٹی سےاسرائیل پر راکٹ داغے گئے جس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پٹی پر ہوائی حملے کئے۔ (فوٹو کریڈٹ: اے پی)۔

غزہ کے حکام کے مطابق، اسرائیلی حملوں میں کم از کم چھ جنگجووںسمیت 16 فلسطینی شہری مارے گئے ہیں، جبکہ 40 لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔(فوٹو کریڈٹ: اے پی)۔

<br />غزہ کی وزارت صحت بتایا کہ اسرائیلی فوج کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کل آٹھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ (فوٹو کریڈٹ: اے پی)۔

وہیں، اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کی جانب سے اسرائیلی سرحد ی علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران داغے گئے راکٹوں کی تعداد بڑھ کر 430 ہوگئی ہے۔آئی ڈی ایف نے ٹوئٹ کیا کہ ’’24 گھنٹوں کے دوران غزہ سے اسرائیلی شہریوں پر 430 راکٹ داغے جاچکے ہیں۔ (فوٹو کریڈٹ: اے پی)۔ ‘‘

بی بی سی کے مطابق فلسطینی جنگجوؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 450 سے زیادہ راکٹ اسرائیلی علاقوں پر داغے جن میں سے بیشتر کو بیچ میں روک لیا گیا۔ ان راکٹ حملوں میں تین اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ (فوٹو کریڈٹ: اے پی)۔

اس دوران اسرائیل نے غزہ پٹی میں 220 نشانوں پر حملے کئے ہیں اور بڑے پیمانے پر مزید جنگی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔(فوٹو کریڈٹ: اے پی)۔