امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد جہاں بین الاقوامی سطح پر اس کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے، وہیں دنیا کے متعدد ممالک میں ہزاروں افراد سڑکوں پر بھی اتر آئےہیں اور اس فیصلہ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ فلسطین کے غزہ پٹی ، غرب اردن ، جرمنی اور ترکی میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا ۔