بیوی کو طلاق دینے کے بعد بولے ملیشیائی کنگ، بچہ بھی میرا نہیں
ملیشیا کے سابق سلطان محمد وی۔ نے ایک ہفتہ پہلے اپنی روسی بیوی کو طلاق دے دیا تھا۔ دونوں بچے کے جنم کے بعد الگ ہوئے تھے۔ ملیشیائی سلطان نے اب بچے کو لیکر نیا دعویٰ کیا ہے۔
ملیشیا کے سابق سلطان محمد وی۔ نے ایک ہفتہ پہلے اپنی روسی بیوی کو طلاق دے دیا تھا۔ دونوں بچے کے جنم کے بعد الگ ہوئے تھے۔ ملیشیائی سلطان نے اب بچے کو لیکر نیا دعویٰ کیا ہے۔
8/ 2
سابق سلطان نے بچے کے والد کو لیکر اپنا شک ظاہر کیا ہے۔ محمد وی کا دعویٰ ہے کہ بچے کا باپ کوئی اور شخص بھی ہوسکتا ہے۔
8/ 3
سنگاپور کے وکیل کوہ تیان ہوا نے سلطان کی جانب سے اسٹریٹ ٹائمس سے کہا، بچے کے بائے لوجیکل فادر کو لیکر ابھی تک کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔ وکیل نے سلطان کی پرائیویسی کا احترام کرنے کیلئے کہا۔
8/ 4
بتادیں کہ 51 سالہ سلطان نے 27 سالہ سابق مس ماسکو، ریحانہ اوکسانا سے شادی کرنے کے کچھ ماہ بعد راج گدی چھوڑ دی تھی۔ سلطان نے اپنی بیوی کی بولڈ تصوریں اور ماضی کے قصے ملیشیا میں پھیلنے کے بعد گدی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔
8/ 5
شادی کے بعد اوکسانا نے اسلام مذہب اپنا لیا تھا اور اپنا نام بدل کر ریحانہ اوکسانا پیٹرو رکھ لیا تھا۔ اوکسانا نے مئی میں بیٹے کو جنم دیا جس کا نام اسمٰعیل لائن ہے۔
8/ 6
اوکسانا نے بیٹے کے جنم کے کچھ ہفتے بعد ہی طلاق کی کاپی سلطان کو بھیج دی تھی۔ اوکسانا کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کی کافی لوگوں نے مذمت کی تھی۔
8/ 7
وہیں روسی میڈیا نے اوکسانا کی دوست کے حوالے سے لکھا ہے کہ سلطان کی جانب سے ہی طلاق کا قدم اٹھایا گیا ہے جبکہ ان کی بیوی اس کے خلاف ہے۔
8/ 8
انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے ریحانہ نے لکھا تھا میں ان کی زندگی میں آخری شخص ہونا چاہتی ہوں اور میں ان کے ساتھ آخری سانس تک رہنا چاہتی ہوں۔ اویک پوسٹ میں اوکسانا نے امید ظاہر کی تھی کہ ان کا بیٹا ایک دن ملیشیا کا (کنگ) راجہ بنے گا۔