لندن کے پہلے مسلم مئیر صادق خان نے برطانیہ میں واقع معروف شری سوامی نرائن مندر کا دورہ کیا۔ تصاویر صادق خان کے فیس بک سے لی گئی ہیں۔ فیس بک پر اپنے پوسٹ میں صادق خان نے کہا کہ نیسڈن میں واقع شری سوامی نرائن مندر میرے نزدیک لندن کی پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے۔ مندر میں مسٹر خان نے کچھ لوگوں سے ملاقات کی اور مندر کے چند پروگراموں میں شرکت بھی کی۔ صادق خان کی کلائی پر ایک ہندو دھاگہ باندھتے ہوئے۔ اپنے فیس بک پوسٹ پر صادق خان نے کہا کہ میں لندن میں انڈین کمیونٹی کے ساتھ ہوں اور لندن اور ہندستان کے درمیان دوستی میں مضبوطی لائوں گا۔