میڈیا بزنس کے لیجنڈ روپرٹ مرڈوک 11 مارچ 1931 کو پیدا ہوئے۔ یہ 91 سالہ شخص میڈیا میں کارپوریٹ کے دخل یا پھر پورے میڈیا کے کارپوریٹائزیشن کی زندہ مثال ہے۔ مرڈوک rupert murdoch وہ شخص ہے جن کا اخبار وال اسٹریٹ جنرل امریکہ کے لوگوں کی سوچ طے کرتا ہے تو اسٹار انڈیا کے پروگراموں کے ذریعے ہندوستانی عوام تک بھی پہنچتا ہے۔
مرڈوک، جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے، اپنے والد کی وفات کے بعد 1952 میں نیوز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بنے۔ ایک چھوٹے سے آسٹریلیائی ادارے کے ڈائریکٹر کے طور پر اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے مرڈوک آج دنیا کے دوسرے بڑے میڈیا گروپ نیوز کارپ کے چیئرمین ہیں۔ 2020 تک، مرڈوک تقریباً 50 ممالک میں 800 سے زیادہ کمپنیوں کے مالک تھے۔