اس ملک میں ننگے ہوکر فرار ہوگئے 200 سے زیادہ قیدی ، کچھ بھی نہیں کرسکی فوج
یوگانڈا (Uganda) میں 200 قیدی ننگے ہوکر جیل سے فرار ہوگئے اور وہاں کی فوج (Army) دیکھتی رہ گئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان قیدیوں نے سیکورٹی اہلکاروں کو پہلے اپنے قابو میں کیا اور پھر فرار ہوگئے ۔

افریقی ملک یوگانڈا میں جیل سے فرار ہونے کا ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں 200 سے زیادہ قیدی ننگے ہوکر جیل سے فرار ہوگئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان قیدیوں نے پہلے جیل کے سیکورٹی اہلکاروں کو اپنے قابو میں کیا اور پھر اپنے کپڑے اتار کر بھاگ گئے ۔ دراصل قیدیوں کو پیلے رنگ کا کپڑا پہنایا جاتا ہے اور انہیں یہ ڈر ستا رہا تھا کہ فوج انہیں آسانی سے پکڑ لے گی ۔ اسی وجہ سے سارے قیدیوں نے اپنے کپڑے اتار کر پھینک دئے ۔ ( تصویر : نیوز 18 ڈاٹ کام) ۔

جیل توڑنے کا یہ واقعہ ملک کے شمال مشرقی علاقہ میں پیش آیا ۔ سیکورٹی فورسیز کے اہلکار اب ان قیدیوں کی تلاش کررہے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ قیدی ملک کے جنگلی علاقوں میں بھاگ گئے ہیں ۔ جیل سے فرار ہونے کے دوران قیدیوں اور سیکورٹی فورسیز میں گولہ باری بھی ہوئی ، جس میں ایک فوجی اور دو قیدی مارے گئے ۔( تصویر : نیوز 18 ڈاٹ کام) ۔

جیل سے فرار ہونے کا یہ واقعہ بدھ کو پیش آیا ۔ یہ جیل موروٹو ضلع میں فوج کی چھاونی کے پاس ہی واقع ہے ۔ ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ قیدیوں نے ڈیوٹی پر تعینات وارڈن کو قبضہ میں لے لیا ۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں بند سبھی قیدی خونخوار مجرم تھے ۔ انہوں نے اپنے کپڑے اتار دئے تاکہ پہچان میں نہ آسکیں ۔ ( تصویر : نیوز 18 ، رائٹرس) ۔

ترجمان نے کہا کہ مجرموں کو پکڑنے کیلئے تلاشی مہم چلائی جارہی ہے ۔ انہوں نے وارننگ دی کہ یہ قیدی کپڑوں کی دکان پر دھاوا بول سکتے ہیں ۔ ( تصویر : نیوز 18 ڈاٹ کام) ۔