ہندوستان-پاکستان کی بین الاقوامی سرحد پر بسے راجستھان کے سرحدی باڑمیر میں ایک بار پھر انسانیت کو شرمسار کرنے والا حادثہ سامنے آیا ہے۔ باڑمیر کے سرحدی علاقے سیڑوا علاقے کے کارٹیا گاوں میں گزشتہ پیر کو لوگوں کو ببول کی کنٹیلی جھاڑیوں میں ایک بچے کے رونے کی آواز سنائی دی تو لوگوں کے قدم رک سے گئے۔