پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سبھی اتحادی ساتھیون کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد پیر کو نئے کابینہ کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ آج سبھی نئے وزرا نے حلف لیا۔ اس فہرست میں پاکستان کی سپر گارجیس سیاستداں حنا ربانی خار کا نام بھی شامل ہیں۔ حنا ربانی خار پاکستان کی سیاست میں ایک پاپولر چہرہ ہیں۔ نہ صرف پاکستان، بلکہ دنیا میں بھی ان کی پہچان ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم دفتر کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، 30 وفاقی وزراء کے ناموں کا انکشاف کیا گیا جو وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت والے وفاقی کابینہ میں حلف لیں گے۔ اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، حنا ربانی خار، عبدالرحمٰن خان کانجو اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کو ریاستی وزیر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ ان میں سے زیادہ چرچا حنا ربانی کی ہی ہو رہی ہے۔
34 سالہ حنا ربانی خار ایک تاجر بھی ہیں اور پاکستان کے ایک مشہور سیاسی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے امریکہ کی میسا چوسیٹس یونیورسٹی سے ہوٹل منیجمنٹ کی پڑھائی کی ہے۔ انہوں نے سال 2003 میں سیاست میں قدم رکھا، جب ان کے والد غلام نور ربانی خار نااہل قراردیئے گئے تھے، کیونکہ ان کے پاس گریجویشن کی ڈگری نہیں تھی۔