سابق وزیراعظم عمران خان Former Prime Minister Imran Khan کی 6 املاک ہیں جن میں سب سے نمایاں ولا بنی گالہ ہے جو 300 کنالی رقبے میں بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں وراثت میں ملی جائیداد بھی ہے جس میں زمان پارک لاہور میں ایک گھر، غیر زرعی اراضی اور تقریباً 600 ایکڑ زرعی اراضی شامل ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس دو لاکھ روپے مالیت کے چار بکرے ہیں۔ ان کی پہلی بیوی جمائما ہیں، جس سے ان کی طلاق ہو چکی ہے۔ (فوٹو کریڈٹ - رائٹرز)
30 جون 2020 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں جمع کرائی گئی جائیداد کی تفصیلات کے مطابق نصرت شہباز Nusrat Shahbaz اپنے شوہر وزیر اعظم شہباز شریف سے زیادہ امیر ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 23 کروڑ 2 لاکھ 90 ہزار روپے ہے۔ ان کی لاہور اور ہزارہ ڈویژن میں نو زرعی جائیدادیں اور ایک ایک گھر ہے۔
عمران خان کے پاس نہ تو کوئی گاڑی ہے اور نہ ہی پاکستان سے باہر کوئی جائیداد۔ پاکستانی فارن کرنسی اکاؤنٹس میں 329,196 امریکی ڈالر اور 518 پاؤنڈ اسٹرلنگ کے علاوہ بینک کھاتوں میں 60 ملین روپے سے زائد ہیں۔ لیکن عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کے پاس 14 کروڑ 11 لاکھ 10 ہزار روپے کی املاک ہے۔ بنی گالہ میں ان کی چار جائیدادیں ہیں جن میں ایک مکان اور ایک گاڑی شامل ہے۔