نازیہ نامی خاتون نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ اس خاتون نے حال ہی میں اپنے نوکر سے شادی کی ہے۔ نازیہ نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا اور اپنی لو اسٹوری کے بارے میں کافی باتیں کیں، جس کے بعد سے خاتون کی کہانی کافی وائرل ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کہانی نوکر اور مالکن کی ہے۔ علامتی تصویر ۔
اس کے بعد ایک دوست نے سفیان کو رکھنے کا مشورہ دیا تو نازیہ نے اس کو رکھ لیا۔ ساتھ ہی ماہانہ 18,000 روپے تنخواہ دینے پر بھی راضی ہوگئیں ۔ نازیہ نے بتایا کہ لوگوں نے سفیان کی جتنی تعریف کی تھی، وہ اس سے بھی کہیں زیادہ بہتر ہیں ۔ کچھ عرصے بعد نازیہ، سفیان کے کام کرنے اور سوچنے کے انداز سے متاثر ہونے لگیں اور آہستہ آہستہ نازیہ کو سفیان سے پیار ہو گیا ۔ علامتی تصویر ۔