اس لڑکی کو خطرناک سانپوں سے ہے اتنا پیار کہ گھر میں پال لئے 16 اجگر ، جانئے پھر کیا ہوا
لندن کی رہنے والی ایک لڑکی کو سانپوں سےاتنا پیار ہے کہ اس نے اپنے گھر میں ہی 16 خطرناک اجگر پال رکھے ہیں ۔ یہ سانپ کئی مرتبہ اس کو کاٹ بھی لیتے ہیں ، لیکن اس کا پیار ان کیلئے ختم نہیں ہوتا ۔

دنیا بھر میں لوگوں کے الگ الگ شوق ہیں ، کسی کو سیر و تفریح پسند ہے تو کسی کو تنہائی ۔ لیکن لندن کی ایک لڑکی کا شوق تو شاید دنیا کے ہر انسان سے الگ ہے کیونکہ اس لڑکی کو سانپ کافی پسند ہے ۔ اس کو سانپ صرف پسند ہی نہیں ہے ، بلکہ وہ سانپوں کے ساتھ رہتی بھی ہے ۔ یہی نہیں یہ سانپ کوئی چھوٹے موٹے نہیں بلکہ اجگر ہیں ۔ دراصل 21 سال کی جی نام کی ایک لڑکی ویٹنری نرس کی ٹریننگ لے رہی ہے ، اس لڑکی نے اپنے فلیٹ میں 16 خطرناک سانپ پال رکھے رہیں ۔ (تصویر : فیس بک)

اس لڑکی کو سانپوں کے تئیں اس قدر لگاو اس وقت سے ہے جب یہ صرف چھ سال کی تھی ۔ 14 سال کی عمر میں اس نے پہلا اجگر خریدا تھا ۔ اس کیلئے اس کے بھائی نے اس کی مدد کی اور پیسے دئے ۔ (تصویر : فیس بک)

جی کے پاس اب سانپوں کا اچھا خاصا کلیکشن ہوگیا ہے ۔ اس کے سانپوں کے اس کلیکشن میں بلڈ پائتھن ، بو کنسٹرکٹر، رائل پائتھن اور برمیس پائتھن شامل ہیں ۔ سب سے حیرانی والی بات تو یہ ہے کہ سبھی سانپ اس کے بیڈ روم میں اس کے ساتھ رہتے ہیں ۔ (تصویر : فیس بک)

یہی نہیں ہفتہ میں کم سے کم ایک سانپ اس کو کاٹ لیتا ہے ۔ وہیں کئی مرتبہ تو خون تک نکل جاتا ہے ، مگر اس لڑکی کو یقین ہے کہ اس کیلئے پالتو رکن اس پر غصے میں کبھی حملہ نہیں کریں گے ۔ اس لڑکی کے فلیٹ کے پاس اگر کوئی اچانک پہنچ جائے ، تو یقینا اس کو ہارٹ اٹیک آجائے گا ، کیونکہ وہ ان سبھی سانپوں کو ان کے ڈبوں سے نکال کر پورے فلیٹ میں چھوڑ دیتی ہے ۔ اس کے بعد سبھی سانپ پورے فلیٹ میں ریگنے اور گھومتے رہتے ہیں ۔ کئی مرتبہ یہ دیوار پر بھی پہنچ جاتے ہیں ۔ (تصویر : فیس بک)