உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیٹی سے شادی کی اجازت، گھومنے کے لئے شوہر سے اجازت! یہ ہیں ایران کے وہ قانون، جو آپ نہیں جانتے ہوں گے

    حراست میں 22 سالہ مہسا امنی کی موت نے ایرانی خواتین کو پولیس کی کارروائی کے خلاف مشتعل کردیا ہے۔ پورے ملک میں خواتین سڑکوں پر باہر نکل آئی ہیں۔ گشت ارشاد نامی ایرانی پولیس کی مخالفت میں خواتین کے حجاب جلانے اور ان کے بال کاٹنے کے کئی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر سامنے آئے ہیں۔ حجاب ایران میں خواتین کے خلاف کئی اسلامی قوانین میں سے ایک ہے۔