UNGA میں خطاب کے بعد ہندوستانیوں سے ملے وزیر اعظم مودی ، لگے وندے ماترم کے نعرے
امریکہ دورہ پر گئے وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کو نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کیا ۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے ہندوستانی کمیونٹی سے ملاقات کی ۔ اس دوران بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگے ۔
باہر کھڑے لوگ وزیر اعظم مودی سے ہاتھ ملانے اور ان کے ساتھ تصویریں کھینچوانے کیلئے بے تاب نظر آئے ۔ نیویارک میں وزیر اعظم مودی کے استقبال کیلئے لوگ ہاتھوں میں پوسٹر لئے نظر آئے ۔
4/ 2
ایسا مجمع واشنگٹن میں بھی وزیر اعظم مودی کے امریکہ دورہ کی شروعات میں دیکھنے کو ملی تھی ۔ وزیر اعظم مودی جب واشنگٹن سے نیویارک پہنچے تب بھی ہندوستانی کمیونٹی کے لوگ ان سے ملنے کیلئے پہنچے تھے ۔
4/ 3
بتادیں کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنا خطاب کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی اب دہلی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔
4/ 4
اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ جو ملک دہشت گردی کو سیاسی آلے کے طور پر استعمال کررہے ہیں ، انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دہشت گردی ان کیلئے بھی اتنا ہی بڑا خطرہ ہے ۔