کسی بھی ہندستانی وزیراعظم کے فلسطین کے اولین دورے پر آج وزیراعظم نریندر مودی رملہ پہنچے اور انہوں نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی اور کئی معاہدوں پر دستخط بھی کئے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی کو طوق کبیر کے سرکاری فلسطینی اعزاز سے سرفراز کیا گیا ۔ کسی بھی غیر ملکی اہم نمائندے کو شاذ و نادر یہ اعزاز بخشا جاتا ہے۔