உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جو بائیڈن اور ایمینوئل میکرون سے G20 Summit میں ایسے ملے وزیر اعظم نریندر مودی، جیسے کوئی پرانا دوست۔۔۔۔

    جی۔20سربراہی اجلاس میں ہندستان کی نمائندگی وزیراعظم نریندر مودی کررہے ہیں۔ اٹلی کے وزیراعظم ماریو دروگو نے مہمان رہنماوں کا استقبال کیا۔ وزیراعظم مودی کے اجلاس کی جگہ پہنچنے پر مسٹر دروگو نے اسٹیج سے نیچے اترکر انہیں گلے لگایا اور نہایت گرمجوشی سے انہیں اسٹیج پر لے گئے اور تصویرکھنچوائی۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور چین کے صدر شی جنپیانگ کو چھوڑ کر جی۔20کے دیگر 18اراکین ممالک کے لیڈر شامل ہوئے جن میں امریکہ کے صدر جوبائیڈن بھی شامل ہیں۔