سی اے اے کے خلاف احتجاج :کیلفورنیا کے دارالحکومت اسکرامنٹومیں ہندوستانی باشندوں نے جتائی ناراضگی

شہریت قانون اوراین آر سی پرملک بھرمیں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔مختلف گوشوں سے اس پر تشویش کا اظہار بھی جا رہا ہے۔ امریکی کانگریشنل ریسرچ سروس کی تازہ رپورٹ میں بھی شہریت قانون اور مجوزہ این آر سی پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔دوصفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے مسلم اقلیت کی حیثیت متاثرہوسکتی ہے۔ ادارے کے مطابق آزاد ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار شہریت دینے کے عمل میں مذہب کوبنیاد بنایا گیا ہے۔ کانگریشنل ریسرچ سروس امریکی کانگریس کا آزاد تحقیقی ادارہ ہے جو وقتًا فوقتًا خانگی اور عالمی اہمیت کی حامل قانون سازی پر ریسرچ کرتا ہے۔

تازہ خبر