کواڈ میٹنگ میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے سب سے پہلے روس یوکرین جنگ کا موضوع اٹھایا۔ وہ بولے کہ پتن ایک تہذیب کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ یوروپین موضوع نہیں ہے، بلکہ عالمی موضوع ہے۔ روس نے یوکرین پر گیہوں پیدا کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ اس سے گلوبل فوڈ کرائسس پیدا ہوگیا ہے۔ روس اس جنگ کو جتنا لمبا کھینچے گا، یو ایس اپنے پارٹنرس کا اتنا ہی تعاون کرے گا۔