بتایا جاتا ہے کہ الینا نے ماسکو کے ایک کلینک میں 2019 میں 2 جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا جب کہ سال 2015 میں ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ ایسی افواہیں بھی پھیلی ہیں کہ ان کے بچوں کے والد ولادیمیر پوتن خود ہیں کیونکہ الینا بچوں کو جنم دینے کے بعد سے ہی پراسرار طریقے غائب ہو گئیں۔ (Credit- Instagram/Alina Kabaeva)
پوتن کے ساتھ ان کے تعلقات بحث کا مرکز بنے رہے۔ اگرچہ روسی صدر ولادیمیر پوتن پہلے ہی ایک بار کہہ چکے ہیں کہ ان کی بھی اپنی ذاتی زندگی ہے اور وہ اس میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیتے۔ اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ جب پوتن اور کبائیفا کا رشتہ زیر بحث تھا تو پیوٹن شادی شدہ تھے۔ سال 2014 میں ان کی طلاق ہوگئی۔ (کریڈٹ- Instagram/Alina Kabaeva)