اولینا زیلینسکی کی عمر 44 سال ہے ۔ وہ اسکرپٹ رائٹر ہیں ۔ یوکرین کی خاتون اول ہونے کے باوجود ان کا کوئی آفیشیل آفس نہیں ہے ، لیکن روس کے ساتھ ہورہی جنگ میں انہوں نے خاص کردار ادا کیا ہے ۔ خاتون اول کے طور پر اولینا بچوں کی صحت کے شعبہ خاص کر متوازن تغذیہ کے شعبہ میں سرگرم طور پر کام کرتی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ بچی الیگزینڈرا کی پیدائش کے وقت وہ کھانے پینے کے معاملہ میں لاپروا تھیں ، لیکن اس کے بعد انہوں نے ڈاکٹروں سے مشورہ کیا اور متوازن غذا سے تین مہینے میں دس کلو وزن کم کیا ۔
(Pic- Instagram)
گزشتہ ہفتہ جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا تو اولینا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھی تھی ۔ اس میں انہوں نے کہا تھا کہ آج میں ڈری ہوئی نہیں ہوں، میں رو نہیں رہی ہوں، میں پرسکون اور خود اعتمادی سے بھری ہوں، میرے بچے مجھے دیکھ رہے ہیں ، میں اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ کھڑی رہوں گی ۔ (Pic- Instagram)
اولینا زیلینسکی کی پیدائش وسطی یوکرین کے کیوو راگ شہر میں ہوئی تھی ۔ اس شہر میں ہی موجودہ صدر بھی پرورش پائے تھے ۔ اولینا عام طور پر روسی زبان بولتی ہیں ۔ دونوں کے ہی شہر میں کئی مشترکہ دوست تھے ، لیکن دونوں کی ملاقات کریوو راگ نیشنل یونیورسٹی میں اس وقت ہوئی تھی جب اولینا آرکیٹیکچر اور زیلینسکی قانون کی پڑھائی کررہے تھے ۔ اس وقت اولینا کا ایک بوائے فرینڈ تھا اور زیلینسکی کامیڈی کے شعبہ میں کریئر بنانے کی کوشش کررہے تھے ۔ (Pic- Instagram)
اولینا اور وولوڈیمییر کو کامیڈی نے ہی آپس میں ملوایا تھا ۔ دراصل یوکرین کا سب سے بڑا کامیڈی ٹی وی کنٹینٹ دستیاب کرانے والا گروپ کوارٹل 95 یا اسٹوڈیو کوارٹر 95 ہے ۔ زیلینسکی اس کے بانیوں میں سے ایک ہیں ۔ اسی میں اولینا نے بطور اسکرپٹ رائٹر جوائن کیا تھا ۔ زیلینسکی اس گروپ میں کرئیٹیو پروڈیوسر ہیں ۔ اولینا اور وولوڈیمیر نے اس کے بعد 2003 میں شادی کی تھی ۔ (Pic- Instagram)
یوکرین پر روس کا حملہ جاری ہے ۔ ایسے میں اولینا زیلینسکی خواتین اور بچوں پر دھیان مرکوز کررہی ہیں ۔ انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا : یوکرین کے باشندوں کو ہر رات اپنے بچوں کو بنکروں میں لے جانا پڑتا ہے اور اپنے گھروں کی دیواروں کے نیچے دشمن سے لڑنا پڑتا ہے ۔ یوکرین ایک پرامن ملک ہے ۔ ہم جنگ کے خلاف ہیں اور پہلے حملہ نہیں کیا ، لیکن ہم ہار ماننے والے نہیں ہیں ۔ پوری دنیا ، دیکھئے ہم آپ کے ملکوں میں امن کیلئے لڑ رہے ہیں ۔ (Pic- Instagram)