سفر حج 2021 ہفتہ (17 جولائی) سے کورونا وائرس کے وبا(Covid-19 Pandemic) کے درمیان شروع ہوا ہے۔ سعودی عرب نے صرف 60 ہزار افراد کو حج کے لئے آنے کی اجازت دی ہے اور وہ بھی سعودی میں مقیم افراد کو۔ اس کے ساتھ ، صرف ان لوگوں کو ہی سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں۔
کووڈ ۔19 کی وجہ سے اس بار حج کے لئے الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔ خانہ کعبہ کے ارد گرد حفظان صحت کے لئے روبوٹ تعینات کردیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگوں کو اسمارٹ بریسلیٹس کے ذریعے بھی کی جا رہی ہے۔ اس بریسلیٹس کے ذریعے عازمین حج کی آکسیجن کی سطح اور ویکسینیشن سے متعلق معلومات کا پتہ لگایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ایمرجنسی کی صورت میں بھی مدد لی جاسکتی ہے۔
حج کے دوران انتظامیہ کے لیے بڑا امتحان ہوتا ہے کہ وہ اس عالمی اجتماع کو کیسے منظم انداز میں چلائیں۔ یہ ایک خوش گوار موقع بھی ہے، جب لوگ عالمی امن، بھائی چارہ اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ لیکن عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کی وجہ سے صرف 18 سے 65 سال کی عمر کے لوگوں کو ہی اجازت دی گئی ہے۔ جو کہ صرف سعودی باشندوں تک ہی محدود کردیا گیا ہے اور ویکسین کو بھی لازمی کیا گیا۔