سعودی عرب (Corona Cases in Saudi Arabia) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے امریکہ ، برطانیہ ، ہندوستان اور پاکستان سمیت 20 ممالک سے آنے والے مسافرین پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔ یہ عارضی پابندی آج رات نو بجے سے نافذ ہوجائے گی لیکن ڈپلومیٹس، میڈیکل اسٹاف اور ان کے کنبے کے ممبرس اس دوران سفر کر سکیں گے۔