ریاض میں بھی سیلفی ود پی ایم مودی ، سعودی خواتین کو دورہ ہند کی دعوت
وزیر اعظم مودی انڈین انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی آئی ٹی سی کی طرف سے ریاض میں قائم اپنی نوعیت کے پہلے انفارمیشن ٹیکنالوجی تربیتی سینٹر کا دورہ کیا ، جو مکمل طور خواتین کے لئے ہے اسے خواتین ہی چلاتی بھی ہیں ۔
وزیر اعظم مودی نے انڈین انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی آئی ٹی سی کی طرف سے ریاض میں قائم اپنی نوعیت کے پہلے انفارمیشن ٹیکنالوجی تربیتی سینٹر کا دورہ کیا ، جو مکمل طور خواتین کے لئے ہے اسے خواتین ہی چلاتی بھی ہیں ۔
11/ 2
وزیر اعظم نے سینٹر میں سعودی خواتین آئی ٹی ماہرین سے بات چیت بھی کی۔
11/ 3
وزیر اعظم مودی نے اس سینٹر میں کام کرنے والی خواتین کو ہندوستان آنے کی دعوت بھی دی۔
11/ 4
وزیر اعظم مودی نے ٹی سی ایس کی پیشہ ور خواتین سے کہا کہ 'دنیا کے لئے آج یہ ایک اہم خبر ہے کہ آج میں ریاض میں ان پیشہ ور خواتین سے مل رہا ہوں ، جن کے بارے میں میں کہہ سکتا ہوں وہ سعودی عرب کے فخر کی نمائندگی کرتی ہیں۔
11/ 5
وزیر اعظم سینٹر میں تقریبا 40 منٹ تک رہے اور اس دوران انہوں نے سیلفی بھی لی ۔
11/ 6
جیسے ہی وزیر اعظم مودی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز کے آل وومن آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس کے اسٹیج پر پہنچے ماحول کافی خوشگوار ہو گیا ۔
11/ 7
خواتین نے بلند آواز میں 'بھارت ماتا کی جے کے نعربھی لگائے ۔
11/ 8
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 'آپ سب ہندوستان آئیں، آپ کا پرجوش استقبال کیا جائے گا۔
11/ 9
خیال رہے کہ ٹی سی ایس کے سینٹر میں بی پی او آپریشنل میں ایک ہزار خواتین ملازم ہیں۔ ان میں سے 85 فیصد سعودی شہری ہیں۔ اس سینٹر کا قیام 2013 میں کیا گیا تھا۔
11/ 10
وزیر اعظم نے کہا کہ آج اس انتہائی مسابقتی دنیا میں اگر ہمیں آگا بڑھنا ہے، تو تمام لوگوں کو ایک ساتھ پیش رفت کرنی ہوگی۔ جب میں فورسز کی بات کرتا ہوں تو اس میں صرف قدرتی وسائل نہیں انسانی وسائل بھی شامل ہیں ۔
11/ 11
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 'اگر خواتین کی صلاحیت سازی کی جائے اور انہیں ترقی کے عمل سے جوڑا جائے، تو کسی ملک کی ترقی انتہائی تیز رفتار ی سے ہوگی ۔