سوشل میڈیا، نئے دوست بنانے اور پرانے دوستوں سے رابطہ قائم ہونے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ آج ہر کوئی اسے استعمال کر رہا ہے، مگر ہم کئی بار بھول جاتے ہیں کہ کسی انجان کو دوست بنانے سے ہم مصیبت میں بھی پھنس سکتے ہیں۔ کئی بار فرضی پروفائل بنا کر لڑکیوں کو پیار کے جال میں پھنسایا جاتا ہے تو لڑکوں کو بھی بلیک میل کیا جاتا ہے۔ لہذا ہم آپ کو بتا رہے ہیں کچھ ایسی باتیں جسے آپ ہمیشہ کسی بھی نئی فرینڈ رکویسٹ کو قبول کرنے سے پہلے ملحوظ خاطر رکھیں۔