پاکستان میں رواں ماہ 25 تاریخ کو عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ انتخابات کو لے کر وہاں تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ایسے میں سبھی کی نظریں اس وقت پاکستان کی سیاست پر ٹکی ہوئی ہیں۔ انتخابات کے مد نظر سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ حالانکہ یہاں ان دونوں کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو پاکستان کی سیاست سے منسلک ایک الگ پہلو سے روبرو کرائیں گے۔ ہم آپ کو پاکستان کی سیاست سے جڑے ایسے گلیمر چہروں کو دکھائیں گے جو کسی فلم اسٹار یا ماڈل سے کم نہیں لگتے۔
پاکستان کی سب سے خوبصورت خاتون سیاست داںوں میں ایک سرکردہ نام عائلہ ملک کا ہے۔ سابق صدر سردار فاروق احمد خان لغاری کی بھتیجی اور سابق وزیر سمیرا ملک کی بہن عائلہ ایک نوجوان لیڈر ہیں اور بیحد پرکشش نظر آتی ہیں۔ عائلہ پاکستان کی تحریک انصاف پارٹی کی ممبر ہیں۔(فوٹو کریڈٹ: فیس بک ایٹ عائلہ ملک پی ٹی آئی)۔
خوبصورتی کی بات چلی ہو تو پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کا ذکر کرنے سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔ بینظیر بھٹو آج بھلے ہی اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن انہوں نے طویل عرصہ تک پاکستان کی سیاست میں گلیمر کا تڑکا لگانے کا کام کیا ہے۔ اپنےاچھے اور خوبصورت انداز سے انہوں نے صرف پاکستانیوں کا ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کا دل جیتا۔(فوٹو کریڈٹ: فیس بک ایٹ بینظیر بھٹو)۔