لاک ڈاون میں اپنی 20 گرل فرینڈس کے ساتھ پرتعیش ہوٹل میں بند ہے اس ملک کا بادشاہ
ملک میں لاک ڈاون نافذ ہو جانے کے بعد سے تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن اپنی 20 گرل فرینڈس کے ساتھ جرمنی کے ایک پرتعیش ہوٹل میں رہ رہے ہیں۔

ایک طرف جہاں پوری دنیا کورونا انفیکشن سے پریشان ہے اور لاک ڈاون کے پیش نظر ملکوں کی معیشت بری حالت میں ہے، وہیں، تھائی لینڈ کے بادشاہ نے خود کو ایک پرتعیش ہوٹل میں بند کر لیا ہے۔

ملک میں لاک ڈاون نافذ ہو جانے کے بعد سے تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن اپنی 20 گرل فرینڈس کے ساتھ جرمنی کے ایک پرتعیش ہوٹل میں رہ رہے ہیں۔ حالانکہ بادشاہ کا یہ قدم لاک ڈاون ضوابط کی خلاف ورزی بھی مانا جا رہا ہے۔ بتا دیں کہ بادشاہ کی اہلیہ سوئٹزرلینڈ میں ہیں جبکہ وہ جرمنی میں رکے ہوئے ہیں۔

دی سن کے مطابق، بادشاہ بینکاک سے تقریبا 19,000 کلومیٹر دور جرمنی کے ہوٹل میں رہنے کے لئے آ گئے ہیں۔ وہ اپنی 20 گرل فرینڈس کے ساتھ یہاں پہنچے ہیں۔ کہا گیا کہ انہوں نے خود کو گرانڈ ہوٹل سونی بیچل میں آئیسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بادشاہ فی الحال جرمنی کے باوریا شہر کے پرتعیش ہوٹل میں رہ رہے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ کورونا انفیکشن کے معاملے بڑھتا دیکھ کر وہ مارچ کے آخر میں اپنی 20 گرل فرینڈس کے ساتھ جرمنی آ گئے۔ اس دوران وہ جرمنی سے سوئٹزرلینڈ ہوتے ہوئے بینکاک بھی گئے اور پھر واپس ہوٹل لوٹ گئے۔ اس دوران ان کی اہلیہ رانی سوتھیڈا بھی سوئٹرزلینڈ سے ان کے ساتھ ہو گئی تھیں اور واپس آنے کے دوران اہلیہ پھر سوئٹزرلینڈ میں رک گئیں۔

بادشاہ کے حرم میں ہر وقت 20 لڑکیاں ہوتی ہیں جنہیں ملک میں ’ سکیس سولجرس‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

حالانکہ ملی جانکاری کے مطابق، یہ بادشاہ کی باڈی گارڈس نہیں ہیں بلکہ رول پلے میں ایسا بنتی ہیں جو کہ بادشاہ کا پسندیدہ کھیل مانا جاتا ہے۔ ان سبھی کو ملٹری میں رینک بھی دیا جاتا ہے۔