اسرائیل کی ٹاپ ماڈل بار ریفیلی کو ٹیکس چوری کے معاملہ میں عدالت نے انوکھی سزا سنائی ہے ۔ کورٹ نے بار ریفیلی کو اگلے نو مہینے تک کمیونٹی خدمت کرنے کا حکم دیا جبکہ ان کی ماں کو 16 مہینے کی جیل کی سزا سنائی ہے ۔ 35 سالہ ریفیلی اور اس کی ماں پر 10 ملین ڈالر کی انکم پر ٹیکس چھپانے کا الزام تھا ۔ ماڈل بار ریفیلی کا لیونارڈو ڈکیپریو کے ساتھ بھی معاشقہ رہا ہے ۔ ( تصویر : نیوز 18 ڈاٹ کام ) ۔
سزا کے علاوہ عدالت نے بار ریفیلی کو ۱۔۵ ملین ڈالر کی جرمانہ رقم بھی ادا کرنے کیلئے کہا ہے ۔ اس سزا سے بار ریفیلی کی شبیہ کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ ٹی وی پر مشہور چہرہ ہونے کی وجہ سے اشتہارات کی دنیا میں ان کا بڑا دبدبہ ہے ۔ پورے اسرائیل کی سڑکوں پر ان کے اشتہارات دیکھنے کو مل جائیں گے ۔ ( تصویر : نیوز 18 ڈاٹ کام ) ۔