کتنی بھی شادیاں کرنے کیلئے تیار ہے یہ 56 سالہ خاتون ، جلد چھوڑنے والی ہے 10 واں ساتھی ، جانئے کیوں
امریکہ کی رہنے والی کیسی (Cassey) دس شادیاں کرچکی ہیں ۔ اس کے بعد بھی وہ رکنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں ایک پیار کرنے والا ساتھی نہیں مل جاتا ہے ، اس وقت تک وہ شادیاں کرتی رہیں گی ۔

ہم نے اکثر ایک سے زیادہ شادیاں کرنے والوں کے قصے سنے ہیں ، لیکن امریکہ کی رہنے والی کیسی نام کی ایک خاتون کا معاملہ تھوڑا الگ ہے ۔ کیسی اب تک 10 شادیاں کرچکیں ہیں اور وہ مزید شادیوں کے بارے میں سوچ رہی ہیں ۔ علامتی تصویر ۔

ایک چیٹ شو میں رشتوں کو لے کر مشورہ دینے کیلئے پہنچی 56 سالہ کیسی نے اپنی زندگی سے وابستہ سوالات کے جواب دئے ۔ علامتی تصویر ۔

کیسی سے سوال کیا گیا کہ آپ فخر سے یہ بات کہتی ہیں کہ 10 مرتبہ شادی کی، لیکن کیا اس بات پر آپ کو کبھی ہنسی نہیں آئی ۔ اس پر کیسی نے جواب دیا کہ کبھی کبھی وہ ایسے حالات میں ہوتی ہیں ، جہاں ہنسی اور رونا دونوں ہی آتے ہیں ۔ علامتی تصویر ۔

کیسی کہتی ہیں کہ شادی کے دوران جب بھی لگتا ہے کہ رشتہ نہیں چل پارہا ہے تو میں طلاق کیلئے کہہ دیتی ہوں ۔ علامتی تصویر ۔

انہوں نے کہا کہ اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ میں کتنی شادیاں کررہی ہوں ، میں تب تک کوشش کروں گی جب تک پیار کرنے والا نہیں مل جاتا ۔ علامتی تصویر ۔

اتنا ہی نہیں انہوں نے مباحثہ کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی اپنے 10 ویں پارٹنر سے بھی الگ ہونے والی ہیں ۔ علامتی تصویر ۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک شادی 8 سالوں تک چلی تھی ، جو اب تک کا سب سے طویل عرصہ ہے ۔ جبکہ ایک شادی صرف چھ مہینوں تک ہی برقرار رہ سکی ۔ علامتی تصویر ۔