امریکہ کی ناک میں دم کرنے والے کیوبا کے بارے میں کیا آپ جانتے ہیں یہ 10 خاص باتیں ؟

کیوبا کی تلاش 28 اکتوبر 1492 میں کولمبس نے کی تھی، جس پر بعد میں اسپین نے حکومت کی۔ کیا آپ کیوبا کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں؟ اگر نہیں، تو نیوز 18 اردو آپ کو کیوبا کے بارے میں 10 خاص ایسی معلومات فراہم کررہا ہے ، جن کے بارے میں شاید ہی آپ جانتے ہوں گے۔

کیوبا پر انگریزوں نے سن 1762 میں قبضہ کیا۔ انگریزوں نے کیوبا پرا سپین کو شکست دے کر قبضہ کیا تھا۔ تاہم ایک سال بعد ہی اسپین کو واپس کر دیا، کیونکہ فلوریڈا سے کیوبا کا تبادلہ کر لیا گیا۔

کیوبا کا قومی ' ترانہ لایايامیسا ہے، جو 1868 میں لکھا گیا تھا۔ یہ ترانہ بايامو کی جنگ کے دوران لکھا گیا تھا، جب کیوباکے لوگوں نے اسپین کو شکست دی تھی۔

کیوبا کے قومی ترانہ کاتیسرا اور چوتھا مصرع گایا نہیں جاتا ہے ، کیونکہ اس میں اسپین کے بارے میں اشتعال انگیز باتیں ہیں۔

کیوبا کیریبین علاقے کا سب سے بڑا جزیرہ ہے، اور هسپنئولا کے بعد دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا جزیرہ ۔

کیوبا دنیا کا اکلوتا ایسا ملک ہے ، جس کے پاس 50 سالوں کے مقابلے میں اب جنگل زیادہ ہے۔ کیوبا لوگوں نے فطرت کو پنپنے کا خوب موقع دیا ہے۔

کیوبا میں بیٹلس میوزک پر پابندی ہے۔ سن 1964 میں اس وقت کے صدر فیڈل کاسترو نے اس پر روک لگا ئی تھی۔

کیوبا میں بیٹلس میوزک کو لے کر سن 1990 میں نرمی برتی گئی، جب فیڈل کاسترو نے خود جان لینن پارك، ہوانا میں جان لینن کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔

سن 1969 سے 1998 تک کیوبا میں کرسمس ڈے ایک عام دن کی طرح ہی تھا۔ مگر جب پوپ جان پال دوم نے 1998 میں کیوبا کا دورہ کیا، اس کے بعد سے کرسمس پر عوامی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

کیوبا میں کمیونسٹ نظام کے تحت حکومت چلائی جاتیہے۔ کیوبا امریکہ کے کٹر مخالف ممالک میں سے ایک ہے۔