ترکی کی آزادی کے ساتھ ہی مصطفی کمال پاشا نے شراب پر سے پابندی ہٹا دی۔ انہوں نے جارجیائی کیلنڈر کو اپنایا اور اسے اسلامی کیلنڈر پر ترجیح دی۔ انہوں نے ہی اتوار کو عام تعطیل کا دن رکھا، جبکہ اسلامی نقطہ نظر سے پہلے یہ جمعہ کو رکھا جاتا تھا۔ پاشا نے عربی رسم الخط کی جگہ رومن رسم الخط کو اپنایا۔ تاکہ لوگ ماڈرن بن سکیں۔