جھٹکے پر جھٹکا دے کر ترکی کو تھمنے نہیں دے رہا زلزلہ، اب تک 100 سے زیادہ آفٹر شاکس، دیکھئے تصاویر
Turkey-Syria Earthquake Update: ترکی اور پڑوسی ملک شام میں پیر کو 7.8 کی شدت سے آئے تباہ کن زلزلہ نے سب کچھ تباہ کردیا ہے ۔ 5000 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہیں ۔ زلزلہ سے ہزاروں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے ۔ کیونکہ ریسکیو ٹیم اب بھی متاثرہ علاقوں میں ملبے میں پھنسے لوگوں کی تلاش میں لگی ہوئی ہے ۔ علاوہ ازیں ترکی میں آفٹر شاکس بھی آرہے ہیں ۔ طاقتور زلزلہ کے بعد اب تک 100 سے زیادہ آفٹر شاکس آچکے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے سے پتہ چلتا ہے کہ ترکی میں پیر کو آئے 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد سے کم از کم 100 آفٹر شاکس آچکے ہیں۔ ری ایکٹر پیمانے پر اس کی شدت 4.0 یا اس سے زیادہ ناپی گئی ہے۔ تصویر: Anadolu Agency/ AFP
7/ 2
یہ تصویر ادلب صوبہ میں ترکی سرحد کے پاس حریم شہر کی ہے، جہاں ریسکیو اہلکار ملبے میں پھنسے لوگوں کو تلاش کررہے ہیں ۔ (Ghaith Alsayed/AP Photo)
7/ 3
ترکی اور شام کے متنازع صوبہ ہاٹے میں ریسکیو ٹیم کے اہلکار ملبے سے زندہ لوگوں کو کچھ اس طرح تلاش کررہے ہیں ۔ تصویر: Erdem Şahin/EPA
7/ 4
ہاٹے میں منہدم عمارتوں کا ایک منظر، جس کو دیکھ کر سمجھ آرہا ہے کہ یہ تباہی کتنی بھیانک تھی ۔ تصویر: Ercin Erturk/Anadolu
7/ 5
شام کے ضلع حلب کا فضائی نظارہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ ایسا کوئی گھر نہیں جس کو نقصان نہ پہنچا ہو۔ تصویر: Anadolu Agency
7/ 6
حکام کو اندیشہ ہے کہ پیر کی صبح آئے زلزلے اور آفٹر شاکس میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، کیونکہ امدادی کارکنان منگل کو بھی ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ تصویر: Ilyas Akengin/AFP
7/ 7
ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے زلزلے سے ہونے والی تباہی کے بعد ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔ Ghaith Alsayed/AP Photo