موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھلے ہی فی الحال اپنی ہار ماننے کے لئے تیار نہ ہوں لیکن نتائج سے واضح ہے کہ جو بائیڈن ہی امریکہ کے اگلے صدر بننے جا رہے ہیں۔ حالانکہ، اب اس طرح کی خبریں آ رہی ہیں کہ جس دن ٹرمپ نے صدر عہدے سے استعفیٰ دیا اسی دن سے ان کی گرفتاری کی الٹی گنتی بھی شروع ہو سکتی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ ان کے خلاف کئی ایسے معاملے ہیں جس میں انہیں استعفی دیتے ہی جیل ہو سکتی ہے۔ فوٹو: اے پی
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، کئی ماہرین کا ماننا ہے کہ ٹرمپ کی مدت کار میں ہوئے مبینہ گھوٹالوں کی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں صدر کے عہدے سے ہٹنے کے بعد مجرمانہ کارروائی کے علاوہ مشکل مالی صورت حال کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ صدر پر رہتے ہوئے ان کے خلاف سرکاری کام کاج میں کے لئے مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا ہے اور وہ اسی کا فائدہ اٹھا کر ان مشکلوں سے بچتے رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
ساتھ ہی وہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ ان کی انتظامیہ پر لگے گھوٹالوں کے الزامات کی جانچ اور اس سال کے آغاز میں ان کے خلاف کی گئی مواخذہ کارروائی سے وہ کامیاب طور پر بری ہو گئے۔ لیکن یہ سبھی جانچ صدر کو پراسکیوشن سے ملے تحفظ کے دوران ہوئی تھیں۔ محکمہ انصاف بار بار یہ کہتا رہا ہے کہ صدر کے خلاف عہدے پر رہتے ہوئے مجرمانہ مقدمہ چلایا نہیں جا سکتا۔ فوٹو: اے ایف پی