باحجاب ماڈل حلیمہ ایڈن کی امریکہ بھر میں دھوم ، پڑھئے ، رفیوجی کیمپ سے نکل کر کیسے بنیں فیشن آئکن
حلیمہ پہلی ایسی ماڈل ہیں ،جن کی تصویر 'سی آر فیشن بک کے کور پیج پر آ چکی۔ حلیمہ کا کہنا ہے کہ جب وہ حجاب میں کوور پیج پر آئی ،تو ان پر کافی دباؤ تھا۔بہت سے لوگوں نے ان سے پوچھا کہ کیا تم مسلمان ہو۔
واشنگٹن: صومالیہ نژاد ایک باحجاب امریکی ماڈل ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ 19 سال کی حلیمہ ایڈن حجاب پہن کر ریمپ واک کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں گزشتہ تین مہینوں میں فیشن کی دنیا میں کافی شہرت ملی ہے۔
10/ 2
غور طلب ہے کہ حلیمہ نے گزشتہ سال نومبر میں 'مس منیسوٹا امریکہ پیگمنٹ کا خطاب جیت کر دنیا کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی تھی۔
10/ 3
اس مقابلے میں بھی حلیمہ حجاب پہن کر ریمپ پر اتری تھیں۔جبکہ ان کی حریف ماڈل سوئمنگ سوٹ میں تھیں۔
10/ 4
حلیمہ امریکی فیشن مقابلہ کی تاریخ میں پہلی ایسی ماڈل ہیں ،جو حجاب پہن کر کیٹ واک کرتی ہیں۔
10/ 5
حلیمہ پہلی ایسی ماڈل ہیں ،جن کی تصویر 'سی آر فیشن بک کے کور پیج پر آ چکی۔ حلیمہ کا کہنا ہے کہ جب وہ حجاب میں کوور پیج پر آئی ،تو ان پر کافی دباؤ تھا۔بہت سے لوگوں نے ان سے پوچھا کہ کیا تم مسلمان ہو۔
10/ 6
خیال رہے کہ حلیمہ کی پیدائش کینیا کے پناہ گزینوں کیمپ میں ہوئی تھی۔ حلیمہ شروع میں اقوام متحدہ کی برانڈ امبیسڈر بننا چاہتی تھیں۔
10/ 7
حلیمہ کا کہنا ہے کہ رفیوجی کیمپ میں رہنے کی وجہ سے میں وہاں رہنے والی خواتین کا درد سمجھتی ہوں، میں ان کی مدد کرنا چاہتی ہوں۔
10/ 8
حلیمہ کے مطابق وہ بنیادی طور سے صومالیہ کی رہنے والی ہیں۔ ان کا کنبہ کینیا کے پناہ گزینوں کیمپ میں رہنے کے بعد امریکہ کے مینیسوٹا چلا آیاتھا۔
10/ 9
عموما ماڈلس کو اپنے پهناو سے سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، لیکن حلیمہ پہلی ایسی مسلم ماڈل ہیں ، جنہوں نے اپنے پہناوے کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں۔ ریمپ واک کے دوران وہ حجاب کے علاوہ اپنی گردن تک کے کپڑے پہنتی ہیں۔
10/ 10
ویگ پیرس کے سابق ایڈیٹر ان چیف کے مطابق حلیمہ فیشن کی دنیا کا آئکن بنیں گی۔ حلیمہ نہ صرف رکاوٹوں کو ختم کررہی ہیں ، بلکہ وہ خوبصورتی کی تعریف بھی بدل رہی ہیں۔ (تصاویر : ٹوئیٹر) ۔