رام نگر (ننی تال): اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع میں رام نگر کے سرکاری انٹر کالج جسا گانجا میں کوبرا سانپ ملنے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ بتادیں کہ زہریلاکوبرا کتابوں کی ریک (الماری) پر چھپ کر بیٹھا ہوا تھا۔ اطلاع ملنے کےبعد آنا فانا میں سانپوں کے جانکار چندر سین کشیپ کو موقعے پر بلایا گیا۔ چندر سین نے بتایا کہ کوبرا سانپ زہریلا ہونے کے ساتھ۔ساتھ غصے والا بھی ہوتا ہے۔ اس سانپ کو دیکھ کر دور ہی ہٹ جانا چاہئے۔ بہر حال موقع پر پہنچ کر انہوں نے کوبرا سانپ کو پکڑ کر پلاسٹک کے ایک ڈبے میں بند کردیا۔