آج 14 فروری کو دنیا میں ویلنٹائن ڈے منایا جارہا ہے ۔ ویلنٹائن ڈے ویک کے بعد آنے والے اس دن عاشق جوڑے اپنے پیار کا اظہار کرتے ہیں ۔ ساتھ گھومتے ہیں اور موج مستی کرتے ہیں ، لیکن آج کے دن کو لے کر تھائی لینڈ سرکار نے کورونا کے بڑھتے معاملات کے درمیان عاشق جوڑوں سے خاص درخواست کی ہے ۔ علامتی تصویر ۔
تھائی لینڈ میں عاشق جوڑوں کو سیکس کے دوران ماسک پہننے کیلئے کہا گیا ہے ۔ کورونا کی وجہ سے لوگوں سے یہ اپیل کی گئی ہے ۔ دی اسٹریٹس ٹائمز کی خبر کے مطابق تھائی لینڈ کی ہیلتھ اتھاریٹی نے جوڑوں سے خاص اپیل کی ہے ۔ سب سے پہلے تو ویلنٹائن ڈے پر محفوظ سیکس پر توجہ دینے کیلئے کہا گیا ہے ۔ اس میں کنڈوم کے استعمال کی بات کہی گئی ہے ۔ علامتی تصویر ۔