پراسرار طریقہ سے ہوئی حاملہ خاتون کی موت ، سچائی جان کر حیران رہ گئے لوگ
لندن میں ایک حاملہ خاتون (Pregnant Lady) کی پراسرار حالت میں موت (Death) ہوگئی ۔ جب پوسٹ مارٹم ہوا تو رپورٹ دیکھ کر ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے ۔ بعد میں خاتون کی بہن نے اس کے پیچھے کی وجہ بتائی ۔

موت کب اور کس طریقہ سے آجائے کوئی نہیں جانتا ۔ ایسا ہی کچھ انگلینڈ کی ایک خاتون کے ساتھ ہوا ، جب اس کی موت پراسرار حالت میں ہوگئی ۔ خاتون کی موت سے ہر کوئی حیران رہ گیا ۔ اس خاتون کی موت اس وقت ہوئی جب وہ 16 ہفتوں کی حاملہ تھی ۔ پوسٹ مارٹم میں چونکانے والی بات پتہ چلی ، جس کو جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا ۔ تصویر : Getty

دراصل گریٹ مانچسٹر کی رہنے والی 35 سال کی کمبرلی نیڈ کی پراسرار حالت میں موت ہوگئی ۔ نیڈ کی جب موت ہوئی تب وہ 16 ہفتوں کی حاملہ تھی ۔ جب نیڈ کی موت ہوئی اس وقت اس کے شوہر اپنے دفتر میں تھے ۔ جب وہ واپس لوٹے تب انہواں نے اپنی بیوی کی لاش کو دیکھا ۔ پولیس کو خاتون کے ساتھ کسی بھی طرح کے تشدد کے ثبوت نہیں ملے ۔ جب ڈاکٹرس نے جسم کا پوسٹ مارٹم کیا تو چونکانے والی رپورٹ سامنے آئی ۔ تصویر : AFP

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں سامنے آیا کہ خاتون کی موت اس کے دل کی ڈھرکن میں گڑبڑی کی وجہ سے ہوئی تھی ، لیکن یہ ہارٹ اٹیک نہیں تھا ۔ ڈاکٹرس اس کو سڈن ڈیٹھ سنڈروم بتانے لگے ، جو کسی گیس کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ جب پولیس نے کنبہ سے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بارے میں بات کی تو خاتون کی بہن اس کی موت کی وجہ سمجھ گئی ۔ (تصویر : نیوز 18 انگلش )

خاتون کی بہن نے بتایا کہ بچپن سے ہی اس کی بہن کو پرفیوم سونگھتے رہنے کی عادت تھی ۔ ایسا وہ 12 سال کی عمر سے ہی کررہی تھی ۔ اس کو اس چیز کی عادت ہوگئی تھی اور وہ طویل عرصہ سے یہ کرتی آرہی تھی ۔ ڈاکٹرس یہ بات سن کر حیران رہ گئے ، کیونکہ زیادہ پرفیوم سونگھنے سے بیوٹین اور پروپین سانس کے ساتھ اس کے خون میں مل گیا اور خاتون کی دھڑکن رکنے سے موت ہوگئی ۔ (تصویر : نیوز 18 انگلش )