درندگی کی ساری حدیں پار! حاملہ خاتون کا پیٹ پھاڑ کر نکالا بچہ اور پھر کیا ایسا خوفناک کام ، سبھی کے اڑگئے ہوش
امریکہ کے شکاگو (Chicago) میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں ایک حاملہ خاتون کا قتل (Murder) کرکے اس کا پیٹ پھاڑ دیا اور بچہ کو نکال لیا ۔

امریکہ کے شکاگو میں کچھ درندوں نے حیوانیت کی ساری حدیں پار کرکے ایک حاملہ خاتون کا قتل کردیا اور قتل کرنے کے بعد اس کا پیٹ پھاڑ کر بچہ کو نکال لیا ۔ اس معاملہ میں پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ قتل کرنے والوں میں ایک ماں بیٹی بھی شامل ہیں ۔ (علامتی تصویر)

پولیس نے قتل کا تیسرا ملزم خاتون کے عاشق کو بتایا ہے ۔ شکاگو پولیس کے مطابق یہ واقعہ 23 اپریل کو پیش آیا ہے ، جب 19 سال کی حاملہ مارلونا اوچاو لوپیج کو ان کی جاننے والی نے اپنے گھر بلایا تھا ۔ (علامتی تصویر)

انہوں نے مارلونا کو بلاتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں کچھ سامان دینا ہے ۔ جس خاتون نے مارلونا کو اپنے گھر بلایا ، اس کا نام کلاریسا فگیوروآ ہے ۔ کلاریسا نے اس سے کہا کہ وہ اس کو بچہ کے کام آنے والے کچھ سامان مفت میں دیں گی ۔ اس کے بعد مارلونا ، کلاریسا کے گھر پہنچ گئی ۔ (علامتی تصویر)

گھر پہنچتے ہی کلاریسا نے اپنی 24 سال کی بیٹی ڈیسیری کے ساتھ مل کر مارلونا کا گلا دبا کر قتل کردیا ۔ اس کے بعد دونوں نے مارلونا کا پیٹ پھاڑ دیا اور اس کا بچہ نکال لیا ۔ اس واقعہ کے بعد کلاریسا نے ایمرجنسی نمبر پر فون کیا اور دعوی کیا کہ اس نے ایک بچہ کو جنم دیا ہے اور وہ سانس نہیں لے پارہی ہے ۔ (علامتی تصویر)

ایمرجنسی سروسیز کے اہلکاروں نے نوزائیدہ بچہ کو اپستال میں بھرتی کرایا ۔ حالانہ بچے کی حالت کے بارے میں پولیس نے کچھ بھی بتانے سے انکار کردیا ہے ۔ پولیس کے مطابق اسی دوران انہیں مارلونا کی گمشدگی کی خبر ملی ، جس کے بعد پولیس نے مارلونا کی تلاش شروع کی ۔ (علامتی تصویر)

پولیس کی جانچ میں اس وقت نیا موڑ آگیا ، جب پولیس کو مارلونا اور کلاریسا کے درمیان سات مئی کو فیس بک پر ہوئی بات چیت کے بارے میں پتہ چلا ۔ اس کے بعد کلاریسا نے مارلونا کو اپنے گھر بلایا تھا ۔ اس بات کا انکشاف ہوتے ہی پولیس کلاریسا کے گھر پہنچ گئی ۔ (علامتی تصویر)

کلاریسا کے گھر کی تلاشی کے دوران پولیس کو گھر کے پیچھے رکھے بڑے کوڑے دان میں مارلونا کی لاش ملی ۔ اس کے بعد پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا اور اس کا ڈی این اے بھی ٹیسٹ کرایا ۔ ساتھ ہی بچہ کا بھی ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا ۔ جانچ میں یہ بات ثابت ہوگئی کہ بچہ مارلونا کا ہے ۔(علامتی تصویر)

پولیس نے کلاریسا اور اس کی بیٹی ڈیسیری کے خلاف سرچ وارنٹ نکلوایا ۔ ساتھ ہی کلاریسا کے 40 سال کے عاشق کو بھی ملزم بنایا ہے ، جس پر قتل کی بات چھپانے کا الزام لگا ہے ۔ (علامتی تصویر)

شکاگو پولیس کے سربراہ اے ڈی جانسن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس کو خوفناک جرم قرار دیا ۔ جانسن نے کہا کہ میں تصور بھی نہیں کرسکتا کہ اس وقت کنبہ پر کیا گزر رہا ہوگا ۔ (علامتی تصویر)