پانچویں مرتبہ ماں نہیں بن پائی بھابھی تو بہن ہی ہوگئی حاملہ ، سگے بھائی کے بچے کو دیا جنم
ہلڈے پیرنگیر (Hilde Perringer) نے جنوری 2021 میں اپنے بھائی 35 سال کے ایوان شیلی اور اس کی اہلیہ 33 سال کی کیلسئے کے پانچویں بچے کو جنم دیا ۔
واشنگٹن : پہلے کے زمانہ میں اگر کوئی خاتون ماں نہیں بن پاتی تھی تو اس کو سماج میں طعنے سننے پڑتے تھے ۔ حالانکہ اب میڈیکل سائنس نے کافی ترقی کرلی ہے ۔ ساتھ ہی سیروگیسی کا بھی چلن بڑھ رہا ہے ۔ واشنگٹن میں رہنے والی 27 سال کی لڑکی ہلڈے پیرنگیر خود تین بچوں کی ماں ہے ۔ ساتھ ہی ان کے بھائی بھابھی کے بھی چار بچے ہیں ، لیکن ہلڈے کے بھائی کو ایک اور بچہ چاہئے تھا ۔ تاہم اس کی بیوی حاملہ نہیں ہوپارہی تھی ، ایسے میں ہلڈے نے اپنے بھائی کیلئے سیروگیٹ مدر بن کر اس کے پانچویں بچے کو جنم دیا ۔
ہلڈے پیرنگیر نے جنوری 2021 میں اپنے بھائی 35 سال کے ایوان شیلی اور اس کی اہلیہ 33 سال کی کیلسئے کے پانچویں بچے کو جنم دیا ۔ اس جوڑے کے پاس پہلے سے ہی چار بچے تھے ، لیکن انہیں پانچویں اولاد چاہئے تھی ۔ (علامتی تصویر)
ایسے میں اپنے بھائی کی مدد کیلئے ہلڈے آگے آئی اور سیروگیٹ ماں بن کر بھائی کا کنبہ پورا کیا ۔ اس بابت ہلڈے نے بتایا کہ وہ بھی سیروگیٹ ماں بننا چاہتی تھی ، اب بھائی کے ذریعہ اس کا یہ خواب بھی پورا ہوگیا ہے ۔(علامتی تصویر)
ہلڈے کے بھائی بھابھی کے پاس پہلے سے چار بچے تھے ، لیکن انہیں ایسا لگتا تھا کہ یہ کنبہ ادھورا ہے ، جس کی وجہ سے وہ پانچواں بچہ پیدا کرنا چاہتے تھے ، لیکن ڈاکٹروں نے واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ پانچواں بچہ ہلڈے کی بھابھی کی زندگی کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔ (علامتی تصویر)
اس وجہ سے ان کے پاس سیروگیسی کا ہی واحد متبادل بچا تھا ۔ اپنے بھائی کیلئے ہلڈے نے ان کے بچے کو نو ماہ تک پیٹ میں رکھ کر جنم دیا ۔(علامتی تصویر)
ہلڈے نے سیروگیسی کیلئے 2020 سے ہی ٹرائی کرنا شروع کردیا تھا ۔ اس کیلئے اس نے پیسے تو نہیں لئے ، لیکن سیروگیسی کی سبھی کارروائی کے اخراجات کو اس کے بھائی نے ہی برداشت کیا ۔(علامتی تصویر)
بھائی کو اس کی پانچویں اولاد دینے کے بعد ہلڈے کافی خوش ہیں ۔ خود ہلڈے پہلے سے تین بچوں کی مان ہیں ۔ پریگنینسی کے پورے نو مہینے تک ہلڈے کے بھائی بھائی نے ان کا خیال رکھا ۔ (علامتی تصویر)




