Pictures : خاتون کو دیکھ کر سڑک پر چونک جاتے ہیں لوگ، پوچھ بیٹھتے ہیں ایسے عجیب و غریب سوال
برطانوی خاتون صوفی ییلس (Sophie Eales) جب بھی سڑک پر نکلتی ہیں تو لوگ انہیں روک کر ایسے ایسے سوالات کرنے لگتے ہیں کہ وہ خود حیران رہ جاتی ہیں ۔ ویسے غلطی ان لوگوں کی بھی نہیں ہے جو صوفی کو دیکھ کر چونک جاتے ہیں ، کیونکہ ان کی شکل برطانیہ کی شہزادی ڈائنا (Princess Diana Lookalike) سے ملتی جلتی ہے ۔
صوفی ییلس خود بھی اس بات کو جانتی ہیں کہ ان کے لکس شہزادی ڈائنا سے ملتے جلتے ہیں ۔ ایسے میں بلانڈ باب ہیئرکٹ میں ان کے جیسا ہی لکس بنا کر رہتی ہیں ۔ انہیں دیکھ کر لوگ چونک جاتے ہیں ۔
6/ 2
بارن ماوتھ کی رہنے والی صوفی کو دیکھ کر لوگ انہیں شہزادی سمجھ بیٹھتے ہیں ۔ کئی لوگ تو ان سے یہ بھی سوال کردیتے ہیں کہ وہ شہزادی ڈائنا کی بیٹی ہیں؟
6/ 3
24 سال کی صوفی کے ساتھ ایسا تب سے ہونے لگا جب انہوں نے اپریل 2021 میں اپنے بال کٹوا کر باب کٹ کروا لئے ۔ بال کٹوانے کے بعد صوفی بالکل شہزادی ڈائنا کی کاربن کاپی لگنے لگیں ۔
6/ 4
پہلے صوفی کے بات طویل تھے ، پھر انہوں نے بالوں کو چھوٹا کروانے کا فیصلہ کیا ۔ انہیں معلوم تھا کہ ان کا یہ فیصلہ ان کی زندگی بدل دینے والا ہے ۔
6/ 5
دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان سے کسی نے یہ پوچھ لیا کہ کیا وہ شہزادی ڈائنا کی بیٹی ہیں؟ اس بات پر صوفی نے بتایا کہ ان کی ماں کے بارے میں انہیں معلوم ہے اور وہ اپنے نئے لک کی وجہ سے ان کی طرح نظر آرہی ہیں ۔
6/ 6
اب صوفی کسی سلیبریٹی جتنا لوگوں کا دھیان اپنی جانب کھینچ پاتی ہیں ۔ کچھ لوگ ان کے ساتھ سیلفی لینا چاہتے ہیں ، تو کچھ نوعمر ان سے پیار کرتے ہیں ۔ (All Photos Credit- Instagram/official_sophiealiceeales)