رمضان کا مقدس مہینہ ہم سب پر سایہ فگن ہے ۔ رمضان آتے ہی افطار و سحور کا ذکر شروع ہو جاتا ہے اور دنیا بھر میں رہنے والے مسلمان رمضان کے مبارک مہینے کا احترام کرتے ہوئے روزہ رکھتے ہیں اور خواتین خانہ روزہ داری کے ساتھ افطار کے اہتمام میں مصروف ہو جاتی ہیں۔تاہم آئیے ہم آپ کو ایک ایسی افطاری کے بارے میں بتاتے ہیں جہاں کئی کلومیٹر طویل دسترخوان بچھتا ہے اور لاکھو افراد شرکت کرتے ہیں ، مگر صرف دس منٹ میں ہی دسترخوان اٹھالیا جاتا ہے اور فرش بھی دھل دیاجاتا ہے۔