آسٹریلیا میں جنگل کی آگ میں جھلسے فائر بریگیڈ کے 13اہلکار، کئی گھرجل کر ہوئے خاک
صورتحال پر تھوڑا قابو پالیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کے دیہی کمشنر شین فٹزسمنس نے کہا کہ آگ کی زد میں آئے کسی بھی فائر فائٹرز کی حالت تشویشناک (نازک) نہیں ہے۔

آسٹریلیا میں منگل کو 16 جگہوں پر لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے اور ہنگامی سطح تک پہنچ گئی جس میں فائر بریگیڈ کے 13 اہلکار جھلس گئے۔

غور طلب ہے کہ جنگل میں آگ کے خطرے کو دیکھتے ہوئے نیو ساؤتھ ویلس میں گزشتہ پیر کو ہفتے بھر کیلئے ہنگامی صوتحال کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ قیاس لگایا جارہا تھا کہ منگل کا دن سب سے خطرناک ہوسکتا ہے۔

افسران نے بتایا کہ منگل کو 16 مقامات پر لگی آگ قابو سے باہر ہو گئی اور ہنگامی سطح تک پہنچ گئی۔ لیکن ہنگامی صورتحال ختم ہونے سے پہلے بدھ کو علی الصبح آگ ہنگامی سطح تک نہیں پہنچی تھی۔

ریاست کی سربراہ ، گلیڈیز بیریجیکلیان نے کہا کہ انہیں تسلی ہے کہ منگل کے روز اتنا نقصان نہیں ہوا جتنا اندیشہ کیا جارہا تھا۔ لیکن بہت سے مکانات اور گاڑیاں جل کر خاک ہوگئے۔

صورتحال پر تھوڑا قابو پالیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کے دیہی کمشنر شین فٹزسمنس نے کہا کہ آگ کی زد میں آئے کسی بھی فائر فائٹرز کی حالت تشویشناک (نازک) نہیں ہے۔