ولی عہد کے اسٹاف نے شیخ محمد بن زید النہیان کی توجہ اس طرف دلائی تو انہوں نے بچی کی دلجوئی کا فیصلہ کیا اور اگلے ہی روز ملاقات کے لیے اُس کے گھر پہنچ گئے۔عبداللہ بن زید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہاتھ نہ ملانے اور اگلے روز بچی کی دلجوئی کرنے کی ویڈیو شیئر کی جسے صارفین نے بہت پسند کیا اور ولی عہد کی سادگی کی تعریف بھی کی۔