کہتے ہیں کہ اگر رشتہ مضبوط ہو تو محبوب اور محبوبہ کے درمیان کوئی چیز دیوار نہیں بن سکتی ۔ لیکن شاید یہ صرف کہنے کی بات ہے ، کیونکہ لوگ اکثر ایسی باتوں پر غصے میں آجاتے ہیں ، جس کو جان کر کوئی بھی دنگ رہ سکتا ہے۔ ان دنوں ایک بوائے فرینڈ کافی موضوع بحث ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ شخص اپنی گرل فرینڈ سے صرف اس لئے ناراض ہوگیا کہ اس نے اس کو ایک عجیب تصویر بھیج دی۔ اس کے بعد دونوں کا بریک اپ بھی ہوگیا ۔ (علامتی تصویر)
ڈیلی اسٹار ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ۔۔۔ نام کی ٹک ٹاکر نے حال ہی میں اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ، جس میں اس نے بتایا کہ اس کے بوائے فرینڈ نے صرف اس لئے اپنی ناراضگی ظاہر کی کیونکہ اس نے اپنے پاوں کے بال نہیں منڈوائے تھے ۔ ویڈیو میں اس نے بوائے فرینڈ کا میسیج بھی دکھایا ۔ ( تصویر : ٹک ٹاک)