ایام حج قریب آتے ہی آب زم زم کی پیکنگ کا عمل تیز ، فی گھنٹہ 2000 گیلن کی پیکنگ
آب زم زم زخیرہ کرنے اور اس کی پیکنگ کا ذمہ دار کارخانہ 10 ہزار مربع میٹر پر بنایا گیا ہے جہاں چوبیس گھنٹے آب زم زم پیک کرنے اور اسے مختلف مقامات تک پہنچانے کا عمل جاری رہتا ہے۔
حج کے ایام قریب آگئے ہیں اور دنیا بھر سے عازمین حج کے مکہ مکرمہ پہنچنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں عازمین کے پہنچنے کے پیش نظر ابھی سے تیاریاں بھی کی جارہی ہیں۔
10/ 2
عازمین کے ازدحام کے پیش نظر جہاں دیگر چیزوں کی تیاریاں کی جارہی ہیں وہیں آب زم زم کی پیکنگ میں بھی تیزی آگئی ہے۔
10/ 3
حجاج کرام وہاں اپنے قیام کے دوران اور وہاں سے واپسی پر آب زم زم لے کر وطن واپس ہوتے ہیں ۔
10/ 4
اس کے پیش نظر مکہ مکرمہ میں آب زم زم ذخیرہ کرنے والے ادارے نے فی گھنٹہ 2000 پلاسٹک کے گیلن تیار کرنا شروع کردیا ہے ۔
10/ 5
ہرگیلن میں 20 لیٹر آب زم زم پیک کیا جا رہا ہے۔
10/ 6
خیال رہے کہ آب زم زم زخیرہ کرنے اور اس کی پیکنگ کا ذمہ دار کارخانہ 10 ہزار مربع میٹر پر بنایا گیا ہے جہاں چوبیس گھنٹے آب زم زم پیک کرنے اور اسے مختلف مقامات تک پہنچانے کا عمل جاری رہتا ہے۔
10/ 7
آب زم زم پیکنگ ادارے کے ترجمان امیر بن فیصل عبید کے مطابق حج کے حجاج کے لیے آب زم زم کی پیکنگ کاعمل تیز کر دیا گیا ہے۔
10/ 8
تمام حجاج کو آب زم زم ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا جائے گا۔
10/ 9
ادارے، متعدد کمیٹیاں اور رضاکار افراد بھی زم زم کی پیکنگ کے عمل میں مصروف ہیں۔
10/ 10
آب زم زم کو خاص قسم کی اہمیت حامل ہے اور حجاج کرام کثیر مقدار میں آب زم زم اپنے ساتھ لے جاتے ہیں ۔